شوبز

ہانیہ عامر نےفلموں میں آئٹم نمبرکرنے راضی لیکن لباس پر بات ہوگی

ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ’سب سے پہلے میں گانے کے بول اور پھر لباس پر ضرور بات کروں گی ، کیوں کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے فلموں میں آئٹم نمبر کرنے کے حوالے سے اظہارِ خیال کردیا۔ اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ’فلموں میں آئٹم سونگ کے بڑے چرچے ہیں، آپ کو کسی فلم میں آئٹم نمبر کرنے کی پیشکش ہوئی تو کریں گی؟ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ’سب سے پہلے میں گانے کے بول اور پھر لباس پر ضرور بات کروں گی ، کیوں کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے۔ اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر اسٹار نہیں بنتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سافٹ امیج کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ  ایسی فلمیں بننی چاہئیں جن سے ملک کا نام روشن ہو، بین الاقوامی مقابلوں میں ایوا رڈ جیت کر لائیں۔ اس انٹرویو میں اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی اداکاری اچھی لگتی ہے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کمال کی پرفارمنس دیتے ہیں۔

ہانیہ عامر پاکستان میں ماہرہ خان کی سب سے بڑی فین ہیں، انہوں نے کہا کہ ماہرہ کی فلم کام یاب ہو یا ناکام، مجھے تو پہلا شو دیکھنا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی سوشل میڈیا پر فین کی حیثیت سے ان سے باتیں کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محسن عباس، گوہر رشید، صبا قمر اور سجل علی بھی اچھا کام کررہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کاروں میں نبیل قریشی اور بلال اشرف کے ساتھ کام کرکے بہت سیکھنے کو ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button