شوبز

ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے کترینہ کیف پر ایسا الزام عائد کر دیا کہ سب چونک گئے

کیف متوسط طبقے کی جوائنٹ فیملی کی بہو کا کردارنہیں نبھا سکتیں،بھارتی ہدایتکارلکشمن اٹیکر نے بڑے دعویٰ نے دھوم مچا دی

ممبئی( ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن) ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے کترینہ کیف پر ایسا الزام عائد کر دیا کہ سب چونک گئے ‘ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے کہا ہے کہ کیف متوسط طبقے کی جوائنٹ فیملی کی بہو کا کردارنہیں نبھا سکتیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کے مرکزی کردار میں فلم "بین چنچل” اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل کو دیکھیں گے۔ ان دنوں مذکورہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے، فلم کی تشہیر کے دوران فلم کے ہدایتکار لکشمن اٹیکر سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیوں نہیں کیا۔ جس پر ہدایتکار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ کترینہ کیف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جوائٹ فیملی کی بہو کا کردار نبھا سکتی ہیں۔ اگر کترینہ کیف زبان کو سمجھ سکتیں تو میں انہیں کاسٹ کرتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button