شوبز

ہمارے ہاں طلاق دینےرحجان کیوں؟ندا یاسر نےنشاندہی کردی

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے شعور میں اضافے اور برداشت کی کمی کو معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ قرار دے دیا

کراچی(شوبز ڈیسک) ہمارے ہاں طلاق دینےرحجان کیوں؟ندا یاسر نےنشاندہی کردی ،پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے شعور میں اضافے اور برداشت کی کمی کو معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ قرار دے دیا۔ حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے پوڈ کاسٹ چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے میزبان کے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگوں میں برداشت ختم ہوگئی ہے، لوگوں کو شعور آگیا ہے، انہیں اپنے حقوق پتہ چل گئے ہیں، جب زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل نہیں نکالتے بلکہ الگ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں میں شعور بیدار ہوگیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اپنے حقوق کی حق تلفی کے نتیجے میں الگ ہوجائیں، اللہ نے تو یہ نہیں کہا کہ الگ ہوجاؤ، بلکہ اپنے رشتے کو بچانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنی چاہئے، برداشت سے کام لینا چاہیئے۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میری اور یاسر کی بھی لڑائیاں ہوتی ہے، یہ نارمل ہے جھگڑے ہر گھر میں ہوتے ہیں کیونکہ سب کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے نظریے سے متفق بھی ہوں۔

انہوں نے اپنے بچوں کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال بچوں کو میڈیا سے اس لئے دور رکھا ہے کیونکہ ابھی وہ چھوٹے ہیں اور چھوٹے چھوٹے یوٹیوب چینلز بچوں کے بارے میں کچھ بھی الٹا سیدھا کہہ دیتے ہیں اور میں اپنے بچوں کے حوالے سے بہت حساس ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button