شوبز

ہیما مالنی اور دھرمیندرا کے درمیان 43سال بھی دوریاں کم نہ ہوسکیں

سنی دیول نے سب کو ذاتی طور پر بیٹے شادی کی دعوت دی تھی لیکن سچ یہ ہے کہ ہیما مالنی کو شادی کی دعوت نہیں ملی : ذرائع کا دعویٰ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی اور دھرمیندرا کی پہلی اہلیہ کے بچوں و اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کے درمیان 43 سال بعد بھی دوریاں کم نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دھرمیندرا کے پوتے و سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی ہوئی تھی اور یہ شادی روایتی انداز میں ہوئی جس میں دھرمیندرا بھی موجود تھے۔ بعدازاں ممبئی میں استقبالیہ بھی دیا گیا جس میں ماضی کے سپر اسٹارز سمیت موجودہ بالی وڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس شادی میں دھرمیندرا کی دوسری اہلیہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں ایشا دیول اور اہانا دیول شریک نہیں تھیں تاہم شادی کے دوران یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں شادی میں شرکت کریں گی لیکن وہ کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے میں قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ سارے عرصے کے دوران دیول خاندان میں بہت کچھ تبدیل ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سنی دیول نے سب کو ذاتی طور پر بیٹے شادی کی دعوت دی تھی لیکن سچ یہ ہے کہ ہیما مالنی کو شادی کی دعوت نہیں ملی کیونکہ وہ ان دنوں ممبئی میں بھی نہیں تھیں، اس لیے انہیں شادی میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں خاندان کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملے اور وہ اسی طرح الگ الگ رہنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بھیتجے کرن کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اور ہیما مالنی نے 1979 میں شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button