شوبز

یمنی زیدی کی فلم ”نایاب” نے تہلکہ مچا دیا

عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''نایاب'' کو بیسٹ فارن فلم اور بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر کے اعزاز حاصل ہوئے ہیں

پیرس (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی اور اسامہ خان کی فلم ”نایاب ” نے تہلکہ مچاتے ہوئے انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں دو اعزاز اپنے نام کرلئے جو کہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو بیسٹ فارن فلم اور بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر کے اعزاز حاصل ہوئے ہیں۔ یمنی زیدی نے خوشی اور مسرت کی خبر کو اپنے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ شیئر کیا ہے اور نایاب کی مکمل ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ نایاب ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button