شوبز

یہ سوچ کرڈرلگتا ہےکہ ،اداکارہ ہانیہ عامرکس سے خوفزدہ ہیں؟

شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نےاعتراف کیا ہےکہ مشہورہونے کے بعد یہ سوچ کرڈرلگتا ہےکہ مرنے کےبعد اللّٰہ کوکیا جواب دوں گی

کراچی (شوبز ڈیسک)یہ سوچ کرڈرلگتا ہےکہ ،اداکارہ ہانیہ عامرکس سے خوفزدہ ہیں؟رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نےاعتراف کیا ہےکہ مشہورہونے کے بعد یہ سوچ کرڈرلگتا ہےکہ مرنے کےبعد اللّٰہ کوکیا جواب دوں گی۔ ہانیہ عامر نےحال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔ اُنہوں نےسوشل میڈیا پراکثرمتحرک رہنےکی وجہ بتاتےہوئےکہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی ایک وجہ تو یہ ہےکہ میں شوبزانڈسٹری میں ہوں اوردوسری وجہ ذہنی صحت کےبارے میں بات کرنا اور اس حوالےسےآگاہی پیدا کرنا ہے۔

اداکارہ نےکہا کہ مجھےمشہورہونے کےبعد یہ سوچ کربھی ڈرلگتا ہےکہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللّٰہ کےسامنے پیش ہونےپرجو سوال ہوں گےان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی نہ کہ میں نےاپنی کتنی خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اورخوب پیسہ کمایا۔ اُنہوں نےمزید کہا کہ اسی لیےمیرا مقصد اپنےکام اورسوشل میڈیا کےذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو پھیلانا اورلوگوں کو خوش کرنا ہے۔ 

ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں سب لوگ کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں لیکن ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں، اس لیے میں سوشل میڈیا پر حوالے سے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button