شوبز

اداکارہ درفشاں سلیم نےتقریب کےدوران مداح کے بوسہ لینےپرقدم بڑھا دیا

اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کےدوران خاتون مداح نےبوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ درفشاں سلیم نےتقریب کےدوران مداح کے بوسہ لینےپرقدم بڑھا دیا،رپورٹ کے مطابق  اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کےدوران خاتون مداح نےبوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ لاہورمیں سُپرہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئررکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اوربلال عباس سمیت ڈرامےکی دیگر کاسٹ نےبھی شرکت کی تھی۔پریمیئر کےدوران ڈرامےکی آخری قسط سینما پردکھائی گئی تھی جسےدیکھنے کےلیےمداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مداح نہ صرف ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط دیکھنے کےلیےپریمیئر پرپہنچےتھے بلکہ وہ ڈرامے کےمرکزی کرداردرفشاں سلیم اوربلال عباس سے بھی ملنا چاہتےتھے۔

 اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح پہلے درفشاں سلیم کے پاس آکر اُن کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر فوراََ اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔ اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتی ہیں اور اُنہیں اشارے سے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button