شوبز

اداکارہ ریما کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

مولانا صاحب اور ان کے خاندان کو دیکھ کر یہ سبق ملا کہ ہر حال میں اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہونا اور اس کی رضا پر راضی ہونا ہے: اداکارہ ریما کی گفتگو

لاہور(کھوج نیوز) لیجنڈ اداکارہ ریما نے گذشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے اور ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ریما نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر تصویر شیئر کرتے لکھا کہ میں نے مولانا طارق جمیل سے ان کے پیارے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے لیے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب اور ان کے خاندان کو دیکھ کر یہ سبق ملا کہ ہر حال میں اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہونا اور اس کی رضا پر راضی ہونا ہے۔ ریما کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا۔ وہ نہ صرف الفاظ سے سبق دیتا ہے بلکہ عملی طور پر اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتا ہے۔ اللہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button