شوبز

اداکار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر کیوں ہٹائیں؟ مداح پریشان

اداکار رنویر سنگھ نے بچے کی پیدائش سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شادی کی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے تاہم اس کے متعلق کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آ سکیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپنی اور دپیکا پڈوکون کی شادی والی تصاویر کیوں ہٹائیں؟ حقیقت جان کر مداح حیران و پریشان رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین فکرمند ہیں کہ آخر اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصاویر کیوں حذف کیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تصویریں کیوں ڈیلیٹ کی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام اکائونٹ پر موجود ہیں ان کی شادی کی تقاریب اٹلی اور ممبئی میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button