شوبز

امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کیلئے چونکا دینے والی خبر آگئی

سپر سٹار اداکار امیتابھ بچن اب بہتر محسوس کر رہے ہیں تا ہم امیتابھ بچن یا ان کے خاندان نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے

نئی دہلی(کھوج نیوز ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا سپر سٹار امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کے لئے چونکا دینے والی خبر آنے کے بعد پورے بھارت کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ امیتابھ بچن سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے اسپتال گئے تھے جب ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے جبکہ وہ ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں داخل ہیں یہاں پر ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ یہ بات بھی سننے میں آئی ہے کہ امیتابھ بچن متعدد تقریبات میں شرکت کر رہے تھے اور بے چینی محسوس کر رہے تھے، اس لیے جب انہیں جنرل چیک اپ کے لیے لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ سپر سٹار اداکار امیتابھ بچن اب بہتر محسوس کر رہے ہیں تا ہم امیتابھ بچن یا ان کے خاندان نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button