شوبز

بھارتی اداکارہ ریم شیخ پاکستان کے اداکار وہاج علی پر مرمٹیں،ملنے کے لئے بے چین

ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان  جینیفر  نے اداکارہ ریم  سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ریم شیخ پاکستان کے اداکار وہاج علی پر مر مٹیں،ملنے کے لئے بے چین ، بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ پاکستانی اداکار  وہاج علی پر فدا ہو گئیں۔ بھارتی ٹی وی شو پر اداکارہ ریم شیخ دیگر بھارتی  اداکاروں کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی تشہیر کے لیے شریک ہوئیں۔ شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان  جینیفر  نے اداکارہ ریم  سے سوال کیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟

میزبان کے سوال  کے جواب میں اداکارہ نے پاکستانی اداکار وہاج علی کا نام لیا۔ ریم شیخ  کا کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس میں پاکستان  جانا چاہوں گی یا پھر وہاج  پاکستان سے مجھ سے ملنے بھارت آجائیں کیونکہ میں وہاج علی سے بہت پیار کرتی ہوں۔ ریم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں صرف ایک بار ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، میں وہاج سے بہت محبت کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button