شوبز

راشی کھنہ نے شاہ رخ خان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے مگر کیوں؟ جانئیے

شاہ رخ خان ایک مشہور نام ہیں انہیں کوئی نہیں ہراسکتا ،ویب سیریز میں لوگوں نے میرے کردار کو پسند کیاشکرگزارہوں،اداکارہ راشی کھنہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) مشہور بھارتی ویب سیریز فرضی کی اداکارہ راشی کھنہ نیکہا ہے کہ شاہ رخ خان مقبول ترین اداکار ہیں اور ان کا فلمی دنیا میں بڑا نام ہے ، ان کو کوئی نہیں ہراسکتا ،ویب سیریز میں میرے کردار کو پسند کرنیوالے مداحوں کی شکرگزار ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ راشی کھنہ نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو گزشتہ ماہ دی تھی اور اب بالآخر اس خوشی کی خبر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار بھی کردیا ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جیسے ہی مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں بھاگ کر دوسرے کمرے میں گئی اور اپنے والد کو فون کرکے بتایا، انہیں یہ تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ فہرست درحقیقت کس حوالے سے ہے لیکن جیسے ہی میں نے انہیں یہ بتایا کہ اس فہرست میں پہلی اور شاہ رخ خان دوسری پوزیشن پر ہیں تو وہ چونک گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بات کروں تو مجھے لگا کہ یہ صرف ایک دھوکہ ہے لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف میری زندگی کا ایک مرحلہ تھا جیسا کہ وہ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشہور نام ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا، اس لئے یہ صرف میری ویب سیریز کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے اس سیریز میں میرے کردار کو پسند کیا۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں واقعی مداحوں سے ملنے والی اس محبت اور عزت کی شکر گزار ہوں اور میں یہ خبر سن کر بہت پر جوش تھی کیونکہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button