شوبز

سلمان خان فلمساز سنجےلیلا بھنسالی سےناراض کیوں ہیں؟

سلمان خان سے سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق سوال پوچھا کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے بہت سے لوگوں کو ناراض کردیتے ہیں۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے اپنی ناراضی کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کا آج 61واں جنم دن ہے، ایک تقریب میں سلمان خان سے فلم ساز سے متعلق سوال پوچھا گیا تو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ دیگر کا تو پتہ نہیں لیکن انہوں نے مجھے ناراض کیا ہے۔

تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں میزبان نے سلمان خان سے سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق سوال پوچھا کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے بہت سے لوگوں کو ناراض کردیتے ہیں۔ اس پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ اوروں کا تو پتہ نہیں لیکن سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے ناراض کیا ہے، میں نے ان کو 2 ہٹ فلمیں دیں لیکن انہوں نے اپنی اگلی فلم میں مجھے چھوڑ کر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرلیا۔

سلمان خان کے مسکراہٹ سے بھرپور انداز میں دیے گئے اس جواب پر میزبان سمیت پورےہال نے تالیاں بجائیں۔ اس ویڈیو پر سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کے مداحوں نے خوب تبصرے کیے، ایک نے کہا کہ ’کوئی کچھ بھی کہے، اسے صاف گوئی کے پورے نمبر ملیں گے‘، ایک اور نے کہا کہ ’بھائی جان کا تبصرہ مزاح سے بھرپور ہے لیکن بات حقیقت ہے‘، ایک اور نے لکھا کہ ’وہ کیوں کہ ٹاپ پر ہے، اس لیے اسے کسی کی پرواہ نہیں‘۔

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا، جن میں سلمان خان، ایشوریا رائے بچن، مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان اور دیگر موجود ہیں۔ سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی نے فلم خاموشی اور ہم دل دے چکے ضم میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں سے خاموشی سے فلمساز نے ڈیبیو کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button