شوبز

لوگ کبھی نہیں بھول سکتےکہ میں نےعمران ہاشمی کے ساتھ؟حمائمہ ملک کا شرمناک دعویٰ

حمائمہ ملک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت شاندار، وہ دنیا میں کہیں بھی چلی جائیں لوگ انہیں دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں۔

کراچی(شوبز ڈیسک) لوگ کبھی نہیں بھول سکتےکہ میں نےعمران ہاشمی کے ساتھ؟حمائمہ ملک کا شرمناک دعویٰ،رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چلی جاؤں لیکن پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔ حال ہی میں حمائمہ ملک کو دبئی میں ہونے والے ایک کانسرٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی مختصر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں حمائمہ ملک کو شو کے میزبان اور بھارتی آر جے طیب عرشمان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوران گفتگو بھارتی میزبان نے پاکستانی اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کا بھارت میں بالخصوص عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’راجہ نٹور لال‘ میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا۔

میزبان کے سوال پر حمائمہ ملک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت شاندار، وہ دنیا میں کہیں بھی چلی جائیں لوگ انہیں دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں۔ اسی گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کا صرف نام الگ ہے، باقی دونوں ممالک ایک جیسے ہی ہیں، ان کا موسیقی، اداکاری، فلموں کا شوق بھی ایک جیسا ہی ہے۔

خیال رہے کہ اسی کانسرٹ سے اداکارہ کی چند تصاویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہوں نے مغربی مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button