شوبز

متنازع وائرل ویڈیو کا معاملہ، حریم شاہ نے مخالفین کو ایسا جواب دیا کہ سب کی بولتی بند ہوگئی

ایسے لوگوں کے پاس اگر میری ایسی کوئی چیز ہے تو سامنے لائیں، ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے: حریم شاہ کا مخالفین کو جواب

لندن(شوبز ڈیسک) متنازع وائرل ویڈیو کا معاملہ پر مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے مخالفین کو ایسا جواب دیا کہ سب کی بولتی بند ہو گئی ان کے جواب نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے پاس اگر میری ایسی کوئی چیز ہے تو سامنے لائیں، ایسے لوگ کچھ بھی پیش نہیں کرتے ،گھٹیا شہرت کیلئے صرف باتوں کے ذریعے اپنی طرف لوگوں کو متوجہ کر تے ہیں، اپنے اکانٹس کو وائرل کرنے کے لیے حریم شاہ کا نام استعمال کرتے ہیں، اور اگر کچھ لے بھی آتے ہیں تو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے میری ساکھ کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، جب برطانیہ کے ادارے ایسے لوگوں کو ٹریس کریں گے تو کیا یہ چھوٹ جائیں گے؟

حریم شاہ نے بتایا کہ دعوی بالکل بے بنیاد، جعلی اور من گھڑت ہے، اگر ہم اس وقت فلسطین کے ٹرینڈ چلائیں تو ہمیں کچھ ثواب بھی حاصل ہو سکے، فلسطین پاکستان کے حالات دیکھیں ہم مسلمان ہونے کے باوجود ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بے حیائی کی تشہیر کر رہیہیں اور الزامات لگارہے ہیں، اگر پاکستان میں اسلامی سزاں کا نفاذ ہوتا اور ان سزاں کیلئے اختیار مجھے دیا جاتا تو میں الزامات لگانے والے افراد کو کوڑے لگاتی، انھیں بتاتی کہ ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا کتنا بڑا گناہ ہے۔ حریم شاہ کا ایسے افراد سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اللہ کی ذات سے ڈرو، اللہ تعالی ایسے لوگوں کو نیست و نابود کردے گا، دنیا میں ظالم ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے، اللہ بھی انسان کو ایک حد تک چھوٹ دیتا ہے، ظالم دنیا میں سزا پاکر جاتا ہے، جب تک کوئی انسان آپ کو نہیں معاف کرے گا اللہ بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا، اب بھی وقت ہے فلسطین کیلئے کھڑے ہوں، وہاں کے لوگوں کیلئے آواز اٹھائیں، اپنی نیکیاں مجھے مت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button