شوبز

مس تھائی لینڈ کا ملالہ یوسفزئی کے حق میں اہم بیان سامنے آگیا

مس تھائی لینڈ اینٹونیا پورسلڈ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملالہ یوسفزئی کا انتخاب کروں گی

پیرس(شوبز ڈیسک)مس تھائی لینڈ کا ملالہ یوسفزئی کے حق میں اہم بیان سامنے آگیا، ایل سیلواڈور میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلۂ حسن ’مس یونیورس‘ میں 80 سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے حصّہ لیا اور اس مقابلے کا تاج نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے اپنے سر سجا لیا۔ مس تھائی لینڈ اینٹونیا پورسلڈ نے مقابلے میں دوسری جبکہ مس آسٹریلیا مورایا ولسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس مقابلے کے آخری راؤنڈ میں ان تینوں حسیناؤں کی پوزیشنز کا تعین کیا گیا۔ تینوں حسیناؤں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر اُنہیں کسی اور خاتون کی زندگی کا ایک سال گزارنے کا موقع دیا جائے تو وہ کس خاتون کا انتخاب کریں گی؟

مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجانے والی شینس پالاسیوس نے اس سوال کے جواب میں 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے مواقع فراہم کیے تو میں ان کی طرح زندگی کا ایک سال گزارنا چاہوں گی۔

مس تھائی لینڈ اینٹونیا پورسلڈ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملالہ یوسفزئی کا انتخاب کروں گی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہاں تک پہنچنے کے لیے انہیں کن مشکلات سے نمٹنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button