شوبز

معین اخترکی گیارہویں برسی22اپریل بروز ہفتہ کومنائی جائے گی

معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں جنھوں نے اردو، پنجابی، سندھی،پشتو، گجراتی، بنگالی، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن )عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی گیارہویں برسی22اپریل ہفتہ کومنائی جائے گی۔معین اخترنے اپنے کیرئیرکا آغاز 1966میں کیا،انہوں نے کئی لازوال ٹی وی ڈراموں،فلموں اور اسٹیج شوز میں کام کیا۔

معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں جنھوں نے اردو، پنجابی، سندھی،پشتو، گجراتی، بنگالی، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا،ان کے مقبول ترین ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ،آخری گھنٹی،مکان نمبر47،آنگن ٹیڑھا،سچ مچِ،عیدٹرین، جب کہ اسٹیج ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہے، یس سرنوسر’ شامل ہیں۔معین اخترکوان کی بہترین اداکاری پرحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازت سے نوازا۔ معین اختر22اپریل 2011ء کوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button