شوبز

منشیات سمگل کیس، بھارتی اداکارہ کریسن پریرا شارجہ کو آزادی کا پروانہ جاری

کریسن پریرا کو یکم اپریل کو شارجہ ایئر پورٹ پر منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ شارجہ کی سینٹرل جیل میں قید تھیں

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)منشیات اسمگل کیس میں گرفتار ہونے والی بھارتی اداکارہ و رقاصہ کریسن پریرا کو شارجہ کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کریسن پریرا کو یکم اپریل کو شارجہ ایئر پورٹ پر منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق کریسن پریرا کو شارجہ کی سینٹرل جیل میں قید کیا گیا تھا۔فلم سڑک ٹو کی اداکارہ کو شارجہ میں ایئر پورٹ حکام نے ان کے پاس موجود ایک ایوارڈ میں سے منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button