شوبز

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ امریکی معیشت پر کیسے چھا گئیں؟تہلکہ مچ گیا

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے ملک امریکا کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو رہی ہیں

شکاگو(ویب ڈیسک) رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے 17 ریاستوں اور 5 براعظموں پر پھیلے 131 کانسرٹس کے ایراس ٹور کے امریکا میں اہم اقتصادی اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں ٹیلر سوئفٹ کا ذکر بھی شامل ہے۔

معاشی حالات سے متعلق امریکی فیڈرل ریزرو کی رپورٹ جو سال میں 8 بار شائع ہوتی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ فلاڈیلفیا میں ہوٹل کی بکنگ وبائی امراض کورونا کے آغاز کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس رپورٹ نے اس معاملے کو شہر میں ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی تاریخوں سے منسوب کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اس سال 12، 13 اور 14 مئی کو امریکی شہر فلاڈیلفیا کے 67 ہزار نشست والے فٹبال اسٹیڈیم میں 3 کانسرٹ کیے تھے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی حکومت کے کسی ادارے نے گلوکارہ کو مقامی معیشت میں بڑے معاشی فروغ کی وجہ قرار دیا ہو۔ 

پچھلے مہینے شکاگو کی آفیشل ٹورازم اور مارکیٹنگ آرگنائزیشن نے اعلان کیا تھا کہ جون کے پہلے ویک اینڈ میں ہوٹلوں میں بکنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جس کی ایک وجہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس کے فروخت ہونے والے ٹکٹس ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا 17 مارچ سے شروع ہونے والا ایراس ٹور 17 اگست 2024 تک جاری رہے گا۔ اس دوران گلوکارہ امریکا، برطانیہ، یورپ، برازیل، میکسیکو اور ارجنٹینا میں کانسرٹس کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button