شوبز

170کروڑ اثاثوں کی خبر پر منوج باجپائی چیخ اٹھے، سچائی بھی سامنے لے آئے

اپنی مالی حالت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ہوسکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے: بھارتی اداکارہ منوج باجپائی

لاہور (شوبز ڈیسک، آن لائن)170کروڑ اثاثوں کی خبر پر بھارتی اداکار منوج باجپائی چیخ اٹھے اور ایسی سچائی سامنے لے آئے کہ شوبز حلقوں میں ہلچل مچ کر رہ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج باجپائی نے خبر سے متعلق کہا کہ تاحال جدوجہدکررہا ہوں، کوشش ہے کہ میرے اکائونٹ میں کچھ رقم آجائے۔ اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ہوسکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح اس وقت بھی پیسہ نہیں ہے بلکہ میرا کام ہے تاکہ لوگوں کی محبت حاصل کرسکوں۔

منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ کامیابی اور ناکامی سے بے پرواہ ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں، 170 کروڑ کے اثاثے؟ کاش ایسا ہوجاتا۔اداکار نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی خبریں پڑھنے کے بعد پرامید ہوں کہ پروڈیوسر جلد میں معاوضہ بڑھادیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button