شوبز

کوک سٹوڈیو انڈیا کی آٹھ برس بعدواپسی، لانچنگ کل ہوگئی

کوک اسٹوڈیو انڈیا شو کا ری لانچ پریمیئرکل ہوگا' کوک اسٹوڈیو انڈیا کی 50 سے زائد فنکاروں کے ساتھ واپسی ہوئی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک، این این آئی) کوک اسٹوڈیو انڈیا کی آٹھ برس کے وقفے کے بعد 50 سے زائد فنکاروں کے ساتھ واپسی ہوئی ہے۔شہرہ آفاق میوزک شو کی جانب سے نئے سیزن کا پہلا گیت کل 7فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کوک اسٹوڈیو انڈیا شو کا ری لانچ پریمیئرکل 7 فروری کو ہوگا اور نئے سیزن میں نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا۔رواں برس جنوری میں کوک اسٹوڈیو نے اعلان کیا تھا کہ وہ تامل ایڈیشن کے ساتھ اپنی واپسی کررہے ہیں۔کوک اسٹوڈیو انڈیا کا آغاز 7 جون 2011 کو ایم ٹی وی انڈیا پر ہوا تھا اور یہ چار سیزن پر مشتمل تھا۔

فلم ”پٹھان” کا اصل مقصد کیا تھا؟ فاطمہ بھٹو نے گھنائونے سچ سے پردہ اٹھا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button