شوبز

مریم نواز پر تنقید ،اداکارہ شگفتہ اعجاز بھڑک اُٹھیں اور بڑا قدم اُٹھا لیا

میرے نام سے جعلی اکانٹ بنا کر پوسٹ نہ کریں اور اس جعلی اکانٹ کو فوری ڈیلیٹ کریں۔ شگفتہ اعجاز کے جعلی ٹوئٹر


کراچی(کھوج نیوز)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکانٹ چلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اکانٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ان کے نام سے جالی پیغامات شیئر کرنے والوں کو ایسا کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔انہوں نے مریم نواز کے خلاف کئے گئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم میرے نام سے جعلی اکانٹ بنا کر پوسٹ نہ کریں اور اس جعلی اکانٹ کو فوری ڈیلیٹ کریں۔ شگفتہ اعجاز کے جعلی ٹوئٹر اکانٹ سے ( ن ) لیگی رہنما مریم نواز پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا قمر سمیت کئی شوبز فنکاروں نے ان کے نام سے جعلی اکانٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان اکانٹس کو رپورٹ کرچکے ہیں۔

اداکارہ میرا نےبھی عمرہ کی سعادت حاصل کر لی اورتصویر بھی لگادی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button