شوبز

رائوڈی راٹھور کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں، اکشے کمار منظر عام سے غائب

اکشے کمار کی فلم رائوڈی راٹھور کا سیکوئیل بنانے کی تیاری' رائوڈی راٹھور 2 میں اکشے کی جگہ سدھارتھ کے پولیس افسر بننے کا امکان ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کامیاب فلموں کے سیکوئیل بنانے کا رجحان چل نکلا ہے، اب صرف ایک دہائی پرانی فلموں کے بھی سیکوئیل بنائے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں 2012 کے دوران ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم رائوڈی راٹھور کا سیکوئیل بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔لیکن بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب کی بار رائوڈی راٹھور میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا کریں گے۔شبینہ خان رائوڈی راٹھور 2 بنانا چاہتی ہیں اور سدھارتھ ملہوترا سے پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے بات کر رہی ہیں۔سدھارتھ ملہوترا نے بھی دلچسپی دکھائی ہے لیکن وہ اس پر غور کر رہے ہیں کہ روہت شیٹی کی فلموں کے علاوہ کسی کے ساتھ پولیس فلم میں کام کریں یا نہیں۔

اینیمیٹڈ فلم دی سپر ماریو بروز کا ایک ہفتہ میں ریکارڈ بزنس، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button