سارہ والد سیف علی خان کو بلیک میل کیوں کرتی رہیں؟ سچائی سے پردہ اٹھ گیا
والدین کے درمیان طلاق کے بعد میں نے اپنی ہیرا پھیری کی یہ مہارت اپنے والدین پر استعمال کی ہے: سارہ علی خان
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو جذباتی طور پر بلیک میل کرنے کے لیے والدین کے درمیان ہوئی طلاق کا سہارا لیتی ہیں۔
سارہ علی خان آج کل اپنی نئی فلم ‘گیس لائٹ’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کو جذباتی طور پر بلیک میل کیا یا گالی گلوچ کیا ہے؟ اْنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ والدین کے درمیان طلاق کے بعد میں نے اپنی ہیرا پھیری کی یہ مہارت اپنے والدین پر استعمال کی ہے۔ سارہ علی خان نے بتایا کہ اپنی فیملی کے حالات کے حساب سے ہم کبھی کبھی جان بوجھ کر مظلوم بن جاتے ہیں جیسے کہ 11 سال کی عمر میں اپنے اماں سے کہتی تھی کہ یہاں ابا نہیں ہیں تو فلاں چیز ہمیں لا دیں یا پھر 15 سال کی عمر میں اپنے ابا سے یہ کہتی تھی کہ ابا آپ ہمارے ساتھ نہیں رہتے تو اپنی یہ والی چیز ہمیں دے دیں۔
اس سے قبل سارہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے والدین کی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف 9 سال کی عمر میں بھی میں یہ بات سمجھ سکتی تھی کہ ہمارے گھر میں ایک ساتھ رہنے والے میرے ماں باپ خوش نہیں تھے اور اچانک جب وہ دونوں نئے گھروں میں رہنے لگے تو بہت خوش تھے۔ اْنہوں نے کہا تھا کہ میری ماں جو مجھے نہیں لگتا کہ 10 سال میں کبھی ہنسی تھیں اچانک بہت خوش، خوبصورت اور پرجوش ہو گئیں جیسے کہ اْنہیں خوش رہنا چاہیئے تو اگر دو الگ الگ خوش حال گھروں میں میرے والدین خوش ہیں تو مجھے دکھ کیوں ہو گا؟
انوشکا شرما کو فوٹوگرافروں پر اچانک کیوں بھڑک اٹھیں؟ پتا چل گیا