شوبز

شاہد کپور نے بالی ووڈ فلم ”حیدر” کا کتنا معاوضہ لیا تھا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

میں نے فلم ''حیدر ''میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج کے پاس مجھے معاوضہ دینے کے پیسے نہیں تھے: شاہد کپور

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی بالی ووڈ فلم ”حیدر”میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا تھا؟ اس حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم ”جب وی میٹ ”سے شہرت پانے والے اداکار شاہد کپور 2014ء میں بننے والی فلم ”حیدر”میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جس پر انھیں فلم فیئر میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ میں نے فلم ”حیدر ”میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج کے پاس مجھے معاوضہ دینے کے پیسے نہیں تھے۔ اداکار نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر نے کہا تھاکہ اگر مجھے معاوضہ دینا پڑا تو فلم کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، انہیں لگتا تھا میں فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوگا لیکن فلم کی کہانی اچھی ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں بلا معاوضہ کام کرنے کی حامی بھری۔ شاہد کپور نے کہا کہ وہ صرف اسی وقت کیلئے تھا اور پھر ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ‘گھر بھی چلانا ہے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button