شوبز
شاہ رخ خان کا عید میلادالنبی کے موقع پر خصوصی پیغام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ملک بھر میں آج 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کا دن پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘آئیے اس دن مہربانی، ہمدردی اور پرہیزگاری جیسی خوبیاں کا جشن منائیں’



