شوبز

 فلم ’کریو‘ میں کرینہ کپور،تبو اورکریتی  ایک ساتھ نظرآئیں گی

فلم ’کریو‘ میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن مرکری کردار نبھا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم کے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں

بالی ووڈ فلم ’کریو‘ میں 3 اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کریو‘ میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن مرکری کردار نبھا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم کے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ اس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تینوں اداکاراؤں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے انفرادی فلمی پوسٹرز جاری کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی ایئر انڈسٹری سے متعلق ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کریو‘ 29 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button