شوبز

دیپکا کو پربھاس اورامیتابھ بچن کی مدد کیوں لینا پڑی‘ وجہ سامنے آ گئی

اداکارہ اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد دوبار نیچے اُترنے لگیں تو ایک بار پھر بالی ووڈ کے شہنشاہ ان کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار پربھاس نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو شکست دے کر ہر ایک کے دل جیت لیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نئی فلم ’کالکی2098‘ کی ریلیز سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ممبئی میں منعقدہ اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ دیپکا پڈکون، مرکزی اداکار پربھاس کے علاوہ لیجنڈری امیتابھ بچن اور اداکار کمل ہاسن بھی شامل تھے۔

دوران تقریب جب اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو جلد ہی ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی ہیں دیپکا پڈکون جن کو امیتابھ بچن نے سہارا دیا اور انہیں اسٹیج تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔تاہم اداکارہ اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد دوبار نیچے اُترنے لگیں تو ایک بار پھر بالی ووڈ کے شہنشاہ ان کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھے مگر اس بات سے بے خبر سامنے بیٹھے اداکار پربھاس بگ بی سے قبل ہی اداکارہ کی مدد کو پہنچ گئے اور امیتابھ بچن کو شکست دے کر ہر ایک کے دل جیت لیئے۔اس موقع پر سینئر اسٹار نے بچگانہ انداز میں پربھاس کو پیچھے سے گلے لگا کر اور اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا جس پر سب ہنس پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button