شوبز

امیشا پٹیل”غدر 3“ میں سائن ہوئی نہیں اور نخرےمفت کے

اگر مجھے‘غدر 3' کی پیشکش ہوئی تو میں اسی صورت میں کام کروں گی کہ اگر مجھے فلم کی اسکریٹ نے مطمئن اور متاثر کیا

لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈکے سینیئراداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل فلم ”غدر“ کے تیسرے حصے میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ امیشا پٹیل جنہوں نے پہلے دو حصوں میں سنی دیول کے ساتھ کام کیا تھا اس حصہ میں بھی دیکھی جائیں گی تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ سکرپٹ کو پڑھیں گی اگر ان کے مزاج کے مطابق ہوا تو وہ اس فلم میں کام کی ہامی بھریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جہاں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

جب ایک مداح نے امیشا پٹیل سے سوال کیا کہ فلم”غدر 3“میں آپ کا سکرین ٹائم بڑھایا جاسکتا ہے؟ کیونکہ فلم کے جس منظر میں آپ نہیں ہوتیں تو میں وہاں سوجاتا ہوں، میں صرف آپ کو دیکھنے کے لیے اپنی محنت کی کمائی سے سینما گھر جاتا ہوں۔مداح کے جواب میں امیشا پٹیل نے کہا کہ‘غدر 2′ ایک بہترین فلم تھی اور اس کا اسکرین پلے بھی اسکرپٹ کے مطابق ہی تھا، اگر ہم اداکار چاہتے ہیں کہ ہماری فلم کو پسند کیا جائے تو پھر ہمیں اسے اولین ترجیح پر رکھنا بہت ضروری ہے۔امیشا پٹیل نے کہا کہ بطور اداکار، کوئی بھی خود غرض نہیں ہو سکتا، ہم اپنی ہر ضرورت سے زیادہ فلم کو اہمیت دیتے ہیں، مجھے غدر کے اپنے کردار سکینہ سے بہت محبت ہے اور میں اپنے تمام مداحوں کی سکینہ سے پیار کی بھی قدر کرتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے‘غدر 3′ کی پیشکش ہوئی تو میں اسی صورت میں کام کروں گی کہ اگر مجھے فلم کی اسکریٹ نے مطمئن اور متاثر کیا۔ویسے ناقدین کا کہنا ہے کہ امیشا نے پہ بے پر کی چھوڑی ہے کیونکہ عرصہ سے ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے اور آرٹسٹ کو کام نہ ملنا اس کی موت ہے لہذا امیشا شکر کریں کہ ان کو کام ملنے لگا ہے اور فوری سائن کرلیں ورنہ پراجیکٹ ہاتھ سے نکل گیا تو گیا۔واضح رہے کہ امیشا پٹیل نے سنی دیول کے ساتھ سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم‘غدر: ایک پریم کتھا’میں مرکزی کردار کیا تھا جبکہ گزشتہ سال اس فلم کا سیکوئل‘غدر2′ ریلیز ہوا تھا۔‘غدر 2′ میں بھی امیشا پٹیل اور سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، فلم کے سیکوئل نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button