شوبز

سوناکشی کی شادی والے دن ہی ولیمہ‘ کون کون بڑا سٹار آیا؟

ہنی سنگھ، ارباز خان، سائرہ بانو، انیل کپور، چنکی پانڈے، علی فضل، ریچا چڈھا اور فردین خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کی تقریب بھی رخصتی والے دن ہی رکھی گئی جس میں نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔23 جون کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغازبھی اسی روز کیا۔

شادی کی تقریب میں صرف اور صرف سوناکشی سنہا کی قریبی اداکارہ دوست ہما قریشی اور اُن کے بھائی کے علاوہ کسی بھی بالی ووڈ اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس تقریب میں چند خاص اور قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔تاہم، شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب رکھی ہوئی تھی جس میں بہت سے نامور بالی ووڈ سٹار آئے۔ اداکارہ نے اپنے ولیمے پر

سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی زیب تن کی جبکہ اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ولیمے کی تقریب میں اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا او ردبنگ اسٹار سلمان خان سمیت نامور بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔یہاں یہ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور سلمان نے دوست گوندہ کی بیٹی کو نظر انذاز کیا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق جن بالی ووڈ سٹارز نے ولیمہ کی دعوت میں شرکت کی ان میں لیجنڈری اداکارہ ریکھا، کاجول، ہما قریشی، روینہ ٹنڈن، تبو، ادیتی راؤ حیدری، ودیا بالن اور اُن کے شوہر، یو یو ہنی سنگھ، ارباز خان، سائرہ بانو، انیل کپور، چنکی پانڈے، علی فضل، ریچا چڈھا اور فردین خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی اورولیمے کی تقریب کو چار چاند لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button