شوبز

بھارتی اداکاروں میں کینسر‘حنا خان بھی لپیٹ میں آ گئیں

بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکاروں میں کینسر کا موذی مرض عام ہے جس نے نامور اداکاروں کی جان بھی لی ہے مگر اب بالی وڈڈ کی معروف اداکارہ حنا خان بھی اس مرض کی لپیٹ میں آ چکی ہیں۔ان میں ڈاکٹروں نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کی ہے۔ اداکارہ جو مذہبی رنگ میں رنگ چکی ہیں اورحج بھی کر چکی ہیں انہوں نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر یہ افسوسناک پوسٹ جاری کی ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں اُ ن کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بریسٹ کینسر خواتین میں جان لیوا ثابت ہوا ہے اور خاص کر برصغیر کی خواتین اس کا بہت شکار ہوتی ہیں۔پہلی دو سٹیجز پر کنٹرول کرنا آسان جب کہ باقی سٹیجز کو کنٹرول تو کیا جا سکتا ہے مگر مشکل ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔حنا خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس مشکل وقت میں آپ میری رازداری کا احترام کریں گے۔

میں آپ کی محبت اور پیار کے لیے بیحد شکرگزار ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے پیاروں اور فیملی کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینسر کو شکست دے دوں گی۔ مجھے اللہ کی ذات پر اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔آخر میں اُنہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔حنا خان کے انکشاف کے بعد، بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button