شوبز

شردھا کپور نے اپنے فون سے ہتھوڑی کا کام لے لیا

اخروٹ توڑتے ہوئے مداح حیران اوروڈیو وائرل ہو گئی

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی اور اداکارہ شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر شردھا کپور کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نئے موبائل فون کی لانچنگ تقریب میں موجود ہیں جہاں اداکارہ کے مداحوں کی آواز بھی سُنی جاسکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اسٹیج پر کھڑی ہیں اور اُن کے سامنے میز پر کانچ کے برتن میں کافی سارے اخروٹ رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں اداکارہ کو اخروٹ توڑنے کا چیلنج دیا گیا جس پر شردھا کپور نے اپنا موبائل فون لیا اور ایک کے بعدایک اخروٹ اپنے فون سے توڑتی چلی گئیں۔شردھا کپور نے کسی بھی مشکل کے بغیر آرام سے کئی اخروٹ اپنے موبائل فون سے توڑے، اس دوران خوش قسمتی سے اداکارہ کے موبائل فون کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا۔

اداکارہ نے اخروٹ توڑنے کے بعد تقریب میں موجود مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم موبائل فون سے کچن میں اپنی ماؤں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔شردھا کپور کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا تو وہیں اداکارہ کے ناقدین نے کہا کہ یہ اخروٹ پہلے سے ہی ٹوٹے ہوئے تھے۔کچھ نے کہا کہ میڈیا میں ہلچل مچانے کیلئے ایسا کیا گیا۔تاہم بات کچھ بھی ہو اپنے قیمتی فون سے اس طرح کی حرکت قطعی زیب نہیں دیتی لیکن جب پیسہ وافر ہو تو ایسا پنگا لینے میں کوئی حرج بھی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button