حریم فاروق نے کس کو چنا ”جیون سلطان“؟شناسائی کب سے تھی‘ ویڈیو وائرل
حریم فاروق کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پرمداحوں میں تہلکہ مچا دیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم پروڈیوسر‘ ڈائریکٹر اور اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے عمر بھر سے جان پہچان رکھنے والے کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہا انہوں نے اپنی پوسٹ میں بھی کیا ہے۔حریم فاروق نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ جوکہ مختلف تصاویر کو اکٹھا کرکے بنائی گئی تھی اسے اپ لوڈ کیا ہے۔ویڈیو میں حریم فاروق کے ساتھ سعد سلطان نامی نوجوان بھی موجود ہے، یہ تصاویر مختلف موقع پر لی گئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان عرصہ سے گہری دوستی چلی آ رہی ہے۔

آخر ی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی پہنے ہوئے ہیں اور ان کا سلطان یعنی سعد سلطان بھی الگ ڈریس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب پہن رکھا ہے،۔ویڈیو میں دونوں اکٹھے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔حریم فاروق نے پوسٹ کے کیپشن میں سعد سلطان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہیکہ”سعدی! سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے پاگل پن کو پُرسکون کرتے ہیں“۔

حریم نیکہا کہ ہم نے تقریباً آدھی زندگی اکٹھے گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی؟۔اداکارہ کے ایسے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں میں لمبا افئیر چلا ہے اور اب حریم شادی کی موڈ میں ہیں۔پوسٹ کے اختتام پر حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا کھلم کھلا اظہار بھی کیا ہے۔حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پرمداحوں میں اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سعد سلطان کو اپنا ”جیون سلطان“ چُن لیا ہے، تاہم اداکارہ نیپوسٹ کے بعد مکمل خاموش ہیں اور کسی کی بات کا جواب نہیں دے رہیں۔



