شوبز

ہانیہ عامر کاحسن سے پرانا افیئر بھی بے نقاب

حرا بلیح کی شادی میں ہانیہ عامر کی گونج سنائی دینے لگی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامرکی وجہ شہرت یوں تو اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹس بھی ہیں لیکن ان کے افیئرز کے حوالے سے بھی مداحوں کو چونکا دینے والی خبریں ملتی رہتی ہیں۔وہ سوشل میڈیا پر اکثر مداحوں کے دلوں کو لبھاتی نظر آتی ہیں، عاصم اظہر کے ساتھ ان کا لو افیئر رہا مگر پھر بریک اپ ہو گیا مگر اب کی بار کچھ نیا ہے۔اب کسی بادشاہ نامی سے ان کا افیئر چل نکلا ہے ۔ہانیہ اور بادشاہ کی ویڈیو کالز بھی دیکھنے کو ملی ہیں اور بھارت کی بھابی کے نعرے بھی بلند ہو رہے ہیں۔ یہ بادشاہ کا تعلق بھارت سے ہے۔

گزشتہ عرصے سے ہانیہ عامر کی گونج نہ صرف پاکستان بلکہ حریف ملک بھارت میں بھی سنائی دے رہی ہے کبھی انکا نام بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ سے جوڑا جاتا ہے تو کبھی وہ اپنی کسی کلاس فیلو سے محبت کا اظہار کرتی سنائی دیتی ہیں۔”میرے ہمسفر” کی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں گلوکار ریپر سے متعلق تعلقات کی چہ مگوئیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے انہیں محض اپنا ایک اچھا دوست قرار دیا جبکہ اسی دوران انکا نام متنازع پوسٹ کے سبب گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ بھی جوڑا جانے لگا ۔

ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے افیئر کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے ۔یہ کہانی بھی کسی پراجیکٹ کے تشہری مہم کا حصہ نکلی لیکن اس کے باوجود دل پھینک، اور دوستانہ مزاج کی مالک ہانیہ عامر کے نئے افیئر نے سر اٹھالیا جس میں اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کا نام شامل تھا جو ہانیہ عامر کیساتھ مشترکہ پراجیکٹ کا حصہ رہے ہیں۔مختلف ایونٹس ہوں یا کوئی فوٹو شوٹ ہانیہ اور زاویار کا نام ایک ساتھ جڑنے کے بعد مداح جلد اس جوڑے کی شادی کی خواہش کرتے نظر آئے۔ان تمام تر اسکینڈلز کے بعد اب ہانیہ عامر کا نام ایک ایسے شخص کیساتھ جوڑا جانے لگا جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

وہ ہیں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹنٹ کریئٹر حرا بلیح ۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر دونوں کی دھوم مچی ہوئی ہے لیکن ان تقریبات میں جو نام موضوع بحث بنا وہ اداکارہ ہانیہ عامر کا تھا۔ہانیہ عامر کے محبت کا چیپٹر یہاں بھی ختم نہیں ہوا بلکہ انکا نام گلوکار عاصم اظہر کیساتھ بھی خبروں کی سرخیوں میں جگہ بناچکا ہے۔ماضی میں ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر سے جوڑا جاتا رہا ہے اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہیں ۔حالانکہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے تھے اور دونوں دبے الفاظ میں ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں کے تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی افواہیں بھی پھیلیں۔لیکن دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ایک دوسرے سے تعلقات کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا ۔اب عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔

حرا بلیح اور بیرسٹر حسن علی کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین یہ دعوی ٰکرتے نظر آئے کہ حرا بلیح کا انتخاب کرنے سے قبل حسن علی ہانیہ عامر میں دلچسپی رکھتے تھے۔ریڈٹ پر گردش کرنے والے تبصروں کے مطابق حسن علی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر کئی بولڈ ماڈلز کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ انکے ماضی میں بھی کئی لڑکیوں کیساتھ تعلقات قائم تھے جن میں ایک نام اداکارہ ہانیہ عامر کا بھی موجود ہے۔صارفین کا یہ بھی دعوی ہے کہ حسن علی دل پھینک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکی انسٹا فیڈ بھی بولڈ ڈریسنگ میں ملبوس ماڈلز سے بھری ہوئی ہیں۔جبکہ حسن علی کے انسٹاگرام اکائونٹ پر نظر ڈالی جائے تو کئی لڑکیوں کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر کا حسن علی فالو کو کرنا اور انکے ساتھ تصاویر بنوانا ماضی کی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہورہا تھا۔

ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے یہ دعوی کیا ہے کہ ہانیہ عامر اور حسن علی اس وقت سے تعلقات میں ہیں جب ہانیہ عامر انڈسٹری سے کوسوں دور تھیں لیکن ڈراما سیریل پرواز ہے جنون میں اداکاری کے بعد وقت نے ایسا پلٹا کھایا یہ ان دونوں نے محض دوستی کے علاوہ اپنے تمام تر تعلقات کو الوداع کہہ دیا۔ااسی کے ساتھ ایک اور صارف نے تہلکہ خیز دعوی کرتے ہوئے لکھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں۔ حسن اور ہانیہ 2014/15 میں ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ اور انکے پاس ابھی بھی ہانیہ عامر کی چند تصاویر موجود ہیں۔

اس سے قبل 11 فروری 2018 کو سامنے آنے والی متنازع پوسٹ بھی قابل توجہ تھی، اس پوسٹ میں ہانیہ عامر اور حسن خان موجود تھے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے اتنے قریب کیوں ہیں؟۔اگر چہ حسن علی اور ہانیہ عامر کی جانب سے ان افیئرز کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہیں لیکن حرا بلیح سے شادی کرنے کے باوجود ماضی کے اس ممکنہ افیئر کی گونج تاحال سنائی دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button