شوبز

امبانی کے بیٹے کی شادی،ریحانہ پیچھے ‘ جسٹن بیبرکا معاوضہ سن کر چکرا جائینگے

83 کروڑ بھارتی روپے 'تقریبا 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)بھارت میں امیر لوگوں کی شادیوں پر اربوں روپے لٹا دیئے جاتے ہیں جب کہ غریبوں کو نہ چھت میسر ہے اور نہ دو وقت کی روٹی تو شادی دھوم دھام سے کرنے کا اس میں حوصلہ اور ہمت نہیں۔ حال ہی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے معاوضہ لیا ہے مگر سابق گلوکارائوں کے ریکارڈز توڑ کر ۔ان کے معاملے میں نامور گلوکارہ ریحانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر امبانیوں کی شادی میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکارہ ریانا، بیونسے اور ایکون سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرو ی ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے 83 کروڑ بھارتی روپے ‘تقریبا 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹسن بیبر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویٹنگ تقریبات میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچ چکے ہیں اور وہ ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں 5 جولائی کو جوڑے کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔اس سے قبل جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔پری ویڈنگ کے دوسرے دور میں پرفارم کرنے کیلئے گلوکارہ شکیرا نے 10 سے 15 کروڑ اور کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے کیلئے 45 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button