اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ تقریبات،سلمان خان نے چار چاند لگادیئے
‘امبانی سنگیت نائٹ‘ کے اسٹیج سے سلمان خان کی ڈانس پرفارمنس کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ تقریبات‘ کے ایونٹ سنگیت نائٹ میں بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگادیئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ‘امبانی سنگیت نائٹ‘ کے اسٹیج سے سلمان خان کی ڈانس پرفارمنس کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بالی وڈ کے سلطان کو اننت امبانی کے ہمراہ ناچتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘انسٹاگرام‘ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ‘گروم ٹو بی‘ اننت امبانی کو ‘بلو اینڈ وائٹ شمری ڈریس‘ میں اداکار سلمان خان نے ہمراہ ان کے مشہور گانے ‘ ایسا پہلی بار ہوا ہے‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر اننت چہرے پر مسکراہٹ سجائے سلمان خان کی جانب سے کیے جانے والے ان کے آئیکونک سانگ کے ‘ہُک اسٹپس‘ دیکھتے ہوئے انہیں کاپی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج کے آس پاس موجود کراؤڈ سلمان خان اور اننت کے ڈانس نمبر سے کافی محظوظ ہورہا ہے جس کی کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ واضح رہے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اختتامی تقریبات کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جو 13 جولائی کی شب تک جاری رہیں گی۔