جاوید اختر زندہ نا ہوتے اگر ؟؟؟ شبانہ اعظمی نے شوہر کے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا
سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے شوہر جاوید اختر کی شراب نوشی کی پرانی عادت سے متعلق حیران کن بات کہہ ڈالی

ممبئی(شوبزڈیسک)جاوید اختر زندہ نا ہوتے اگر ؟؟؟ شبانہ اعظمی نے شوہر کے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے شوہر جاوید اختر کی شراب نوشی کی پرانی عادت سے متعلق حیران کن بات کہہ ڈالی۔ سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اداکار ارباز خان کے شو میں خصوصی شرکت کی اور کھل کر اپنی زندگی سے جڑے کئی ایک موضوعات کے حوالے سے گفتگو کی۔ دورانِ گفتگو ارباز نے ان سے سوال کیا کہ جاوید اختر نے خود کہا ہے کہ انہیں شراب نوشی کی عادت تھی تو آپ اس حوالے سے کیا کہنا چاہیں گی؟
شبانہ اعظمی نے کہا کہ شراب نوشی کی وجہ سے انہیں سنبھالنا میرے لیے مشکل تھا لیکن انہوں نے خود ہی طے کر لیا تھا کہ اب کبھی شراب کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا۔ اداکاراہ شبانہ اعظمی نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ اسی طرح شراب پیتا رہا تو زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکوں گا اور نہ ہی اپنا کام جاری رکھ سکوں گا تو بس مضبوط ارادہ کرنے کے بعد انہوں نے پھر کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا ۔
اداکارہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ہم لندن کے ایک فلیٹ میں تھے وہاں بھی وہ شراب نوشی کر رہے تھے اور ان کے منہ سے خوب بدبو آ رہی تھی لیکن اسی وقت انہوں نے مجھ سے ناشتے کی فرمائش کی اور اس کے بعد کہن لگے کہ آج کے بعد کبھی شراب نہیں پیوں گا۔ شوہر جاوید کی یہ بات سن کر میں بھی حیران رہ گئی تھی لیکن انہوں نے خود ہی اس بری عادت سے پیچھا چھڑوایا ہے اور میرا اس میں کوئی کردار نہیں۔



