ثنا جاوید کا پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ڈنر’ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی تعریفیں
ویڈیو میں سعید اجمل اور کامران اکمل کو بھی اسٹار جوڑی کے ساتھ ڈنر ٹیبل پر نظر آئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی اپنے شوہر و کرکٹر شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی پاکستان اور بھارت میں طوفان برپا ہوگیا تھا اور مداح ثانیہ کیلئے آنسو بہاتے نظر آئے تھے۔ان دنوں شعیب ملک ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں گو کہ وہ فائنل میں انڈیا سے ہار چکے ہیں تاہم ابھی وہیں ہیں۔ ان میچز میں بھی ثنا جاوید بن سنور کر اسٹیڈیم شعیب ملک کو سپورٹ کرنے پہنچتی رہی ہیں۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل معرکہ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ میں بھارت اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاتھا۔اس کھیل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ثنا جاوید کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں ثنا جاوید سیاہ شرٹ و ٹرائوزر پہنے نظر آئیں جبکہ شعیب ملک ہلکی سرمئی سوئیٹ شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس پہنے دکھائی دیئے۔ویڈیو میں سعید اجمل اور کامران اکمل کو بھی اسٹار جوڑی کے ساتھ ڈنر ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے ہوئے شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کا مقابلہ ثنا جاوید سے کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کرتے رہے۔