شوبز

نصیبو لعل کو بھارتی گلوکارہ نے زندگی کی محبت قرار دیدیا

سنندا شرما نے نصیبو لعل کیساتھ تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی گلوکارہ سنندا شرما نے پاکستان کی سینئر گلوکارہ نصیبو لال کو اپنی زندگی کی محبت قرار دے دیا۔بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ و اداکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں نصیبو لال سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔تصاویر میں سنندا کو سینئر گلوکارہ سے گلے ملتے اور اپنی روایت کے مطابق ہاتھ جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں نصیبو لال کا صوفی گانا ‘جو ہے تیرا لب جائے گا کرکے کوئی بہانہ’ کی لائن لکھی اور ساتھ ہی انہوں نے نصیبو لال کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔واضح رہے کہ سنندا شرما پلے بیک گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے گانے ‘بلی آکھ’ سے گلوکاری میں قدم رکھا جب کہ سنندا نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز ‘تیرے نال نچنا’ گانے سے کیا۔ان کے مشہور گانوں میں ممی نو پسند، اڑ دی پھراں، تیرے نال نچنا، دوجی وار پیار جیسے دیگر گانے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button