شوبز

اروشی کی پہلے متنازع وڈیو آئی اب آڈیو بھی لیک

اروشی کو لیک ویڈیو پر غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے سنا گیا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی حال ہی میں لیک ہونے والی ویڈیو نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو 23 سیکنڈ کے متنازع کِلپ پر مشتمل ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے ہیں کہ متنازع کلپ اروشی کی نئی آنے والی فلم کا ایک سین ہے جب کہ کچھ صارفین اس ویڈیو کلپ کو پبلسٹی اسٹنٹ تو کئی اسے ڈیپ فیک قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے حوالے سے تاحال اروشی کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آسکا ہے لیکن بھارتی میڈیا پر اروشی اور ان کے منیجر کے درمیان ایک مبینہ آڈیو کال سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیو کال میں اروشی کو لیک ویڈیو پر غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے سنا گیا جس میں اداکارہ نے اپنے منیجر سے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے لیک ہوجاتا ہے؟ بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ لیک آڈیو میں اداکارہ نے منیجر کو ٹیم سے رابطہ کرنے کا بھی کہا جب کہ منیجر نے اروشی کو بتایاکہ ٹیم متنازع ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے کوشش کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button