شوبز

عائشہ جہانزیب نے شوہرپرتشدد کا الزام واپس لے لیا

وکیل کیساتھ مقامی عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(شوبزڈیسک) ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب نے مبینہ تشدد پر عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔عائشہ جہانزیب اپنے وکیل کیساتھ مقامی عدالت میں پیش ہوئیں اور بیان ریکارڈ کرایا جس دوران عدالت نے کہا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے۔عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں ؟ اس پر عائشہ جہانزیب نے کہا کہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے،کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، معززین نے جو بھی فیصلہ کیا میں اس کو مانتی ہوں۔

ٹی وی اینکر نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی، گواہوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ ضمانت کی حد تک منظورکیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔واضح رہے کہ عائشہ جہانزیب نے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ملزم حارث علی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button