افشاں قریشی کیا واقعی بیٹے فیصل قریشی کے ہاتھوں بے گھر ہو گئیں؟کلپ وائرل
فیصل قریشی کی نجی زندگی پھر خبروں کی زینت بن گئی

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکار فیصل قریشی پر اپنی والدہ و سینئر اداکارہ افشاں قریشی کو گھر سے نکال دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔حال ہی میں میٹرو لائیو ٹی وی نے پاکستان کے معروف ڈائریکٹر پرویز کلیم کا انٹرویو اپ لوڈ کیا جس میں یوٹیوبر ان سے مختلف سوالات کرتے نظر آئے۔اس انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں پرویز کلیم کو فیصل قریشی سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ‘فیصل قریشی کو ہیرو بنوانے کیلئے انکی والدہ افشاں قریشی نے درخواست کی تھی جس کے بعد میں نے فیصل کا ڈیبیو کروایا’۔
اس پر پرویز کلیم سے سوال کرتے ہوئے یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ‘آپ کہہ رہے ہیں کہ فیصل قریشی کے ہیرو بننے میں انکی والدہ کا ہاتھ ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ فیصل قریشی نے گزشتہ سال اپنی والدہ افشاں قریشی کو اپنے گھر سے نکال کر کسی دوسرے گھر منتقل کرچکے ہیں’۔یوٹیوبر کی بات سننے کے بعد پرویز کلیم نے کہا کہ ‘یہ بات کہہ کر آپ نے میرے دل کا بوجھ ہلکا کردیا ہے کیونکہ ابھی تک مجھے لگتا تھا کہ میں نے فیصل قریشی کو فلمی دنیا میں بریک دیا لیکن وہ میری عزت نہیں کرتے، مجھ سے رابطے میں نہیں اور نہ ہی عید یا تہواروں پر سلام دعا کرتے ہیں پر جو شخص اپنی والدہ کے ساتھ ایسا سلوک کرسکتا ہے اس سے کیا امید کی جاسکتی ہے’۔
واضح رہے کہ رواں سال فیصل قریشی اور افشاں قریشی کے درمیان اختلاف کی خبریں اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہا کہ ‘میں نے فیصل کے ایک بڑے ہیرو بننے کی دعا تو مانگی لیکن ایک اچھا بیٹا ہونے کی دعا نہیں مانگی اور یہی میری غلطی ثابت ہوئی’۔بعدازاں اداکارہ نے بیٹے سے لڑائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام نیوز پیج کو تنقید کا نشانہ بنا کر کہا تھا کہ ‘آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اورکمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں۔