راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا’گلوکار کی تردید
سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق راحت فتح کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا۔
راحت فتح علی خان اور ان کے سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائرکر رکھے ہیں۔
دوسری جانب راحت فتح علی خان نے دبئی ایئرپورٹ پر گرفتاری کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر
جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں گیت ریکارڈ کر ارہا ہوں۔ایسا کچھ نہیں ہے جو کہا جا رہا ہے۔میرے فینز ایسی گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، میں انشا اللہ دبئی میں اپناکام مکمل کر کے جلد واپس آئوں گا ۔