شوبز
عبدالقادر گیلانی کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی تصاویر وائرل
کریتی سینن گزشتہ دس برس سے بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)سید یوسف رضا گیلانی کے سپوت اور موجودہ ایم این اے عبدالقادر گیلانی کے ساتھ بھارتی معروف اداکارہ کریتی سینن کی سیلفی انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے ۔ اداکارہ کریتی سینن گزشتہ دس برس سے بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔ جب کہ عبدالقادر گیلانی اس سے قبل بھی اپنے آبائی حلقہ سے گزشتہ دور حکومت میں ممبر نیشنل اسمبلی رہے ہیں۔ان کے والد سید یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔