والدہ نے گھر سے نکلنے کی دھمکی کیوں دی تھی؟ فرح خان نے حیران کر دینے والی وجہ بتا دی
22 سال کی عمر میں شادی کی خواہش پر ان کی والدہ نے انھیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی: بالی ووڈ کی معروف فلم میکر اور کوریو گرافر فرح خان کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف فلم میکر اور کوریو گرافر کو ان کی والدہ نے گھر سے نکلنے کی دھمکی کیوں دی تھی؟ اس حوالے سے فرح خان نے حیران کر دینے والی وجہ بتا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی معروف فلم میکر اور کوریوگرافر فرح نے انکشاف کیا ہے کہ 22 سال کی عمر میں شادی کی خواہش پر ان کی والدہ نے انھیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ گزشتہ روز فرح خان اور ساجد خان کی والدہ مینکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئی ہیں جس کے باعث اہلخانہ سمیت بالی وڈ انڈسٹری بھی غم کی کیفیت میں ہیں۔ اسی دوران فرح خان کا ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو رپورٹ کیا گیا ہے ، جس میں فرح خان نے بتایا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی work oriented رہی ہیں اور انھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ 22سال کی عمر میں شادی کر لیں گی۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ میرے والدین عام والدین سے بالکل مختلف تھے، شادی کی خواہش پر میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا کہ میں تمہیں گھر سے نکال دوں گی، تمہیں اپنی زندگی میں کچھ بننا ہوگا اور شادی کرنے سے پہلے مالی طور پر خود مختار ہونا پڑے گا۔ فرح خان کے مطابق انھوں نے جب اس خواہش کا اظہار اپنی والدہ اور اہلخانہ سے کیا تو سب ان کے مخالف ہوگئے، والدہ سمیت اہلخانہ نے کہا کہ اگر تم اس لڑکے ساتھ شادی کرتی ہو تو ہم تمہیں گھر سے باہر نکال دیں گے۔