شوبز

ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا اور عاصم ریاض میں دوستی؟

عاصم ریاض کی بگ باس کے بعد خطروں کے کھلاڑی سے بھی چھٹی کیوں؟

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے ٹاپ 2 میں پہنچنے والے عاصم ریاض کے خطروں کے کھلاڑی سے نکالے جانے پر ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف بھی حمایت میں بول پڑیں۔عاصم ریاض سال 2020 میں بگ باس کے سب سے ہٹ سیزن میں شو شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے منتخب ہوئے اور اپنی سوجھ بوجھ اور دلیری سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔اگرچہ عاصم ریاض شو جیتنے میں ناکام رہے لیکن ناظرین کے دل جیت کر شو سے باہر آئے جس کے بعد انکا فین ڈم بڑھتا ہی چلا گیا۔

عاصم ریاض نے بگ باس سے نکلنے کے بعد اس پر الزامات لگائے کہ میکرز نے انہیں ہرا کر کسی اور کو جتوایا۔اس کے بعد عاصم ریاض منظرِ عام سے غائب ہوگئے اور اب 4 سال بعد انہوں نے اسٹنٹ شو خطروں کے کھلاڑی سے ٹی وی اسکرینز پر واپسی دی جس کا علم ہوتے ہی عاصم ریاض کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔جہاں مداح عاصم ریاض کو دیکھنے کیلئے اس شو کو شوق سے دیکھنے لگے وہیں شو میں کا ایک اسٹنٹ نہ کرنے کے بعد عاصم ریاض کی لڑائی ہوگئی اور انکو شو سے نکال دیا گیا۔سوشل میڈیا پر عاصم ریاض کی اداکار و کنٹسٹنٹ ابھیشک کمار اور شو کے ہوسٹ روہت شیٹی کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو زیرِ گردش ہیں جن پر عاصم کے فینز انکی حمایت کرتے تو مخالفین تنقید کرتے دکھ رہے ہیں۔

اسی اثنا میں شو میں بطور کنٹسٹنٹ شرکت کرنے والی ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف نے اس واقعے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ عاصم کے اس شو میں ہونے سے میں بہت خوش تھی کیونکہ اس کی فین فالوئنگ سے ہمارے شو کی ریٹنگ بڑھ سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ لیکن جو ہوا اس پر افسوس ہے اور آپ لوگ شو میں دیکھ لیں گے کہ کیا ہوا۔شو میں قسط میں بھی کرشنا شروف، عاصم ریاض کو مناتی نظر آئیں کہ شو چھوڑنے کے فیصلے کو ترک کردو لیکن وہ نہ مانے۔واضح رہے کہ یہ شو ریکارڈ چند ماہ قبل ہوچکا ہے جو اب بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button