شوبز

شہناز گِل کی زندگی رنگین’ سدہارتھ کے بعدکشال ٹنڈن آ گیا

بگ باس 7 کے کھلاڑی اور اداکار کشال ٹنڈن کا ہاتھ تھامنے جارہی ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل نے اپنی زندگی کی محبت سدہارتھ شکلا کے بعد اداکار کوشل ٹنڈن کے ساتھ ہاتھ ملانے کا فیصلہ کرلیا۔شہناز گل کو بگ باس 13 کے ساتھی کھلاڑی و اداکار سدہارتھ شکلا سے محبت ہوگئی تھی اور شو ختم ہونے کے بعد بھی دونوں ایک ساتھ ہی رہتے تھے، تاہم اداکار کی اچانک موت کے بعد شہناز گل مکمل ٹوٹ گئی تھیں اور کچھ مہینوں بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آگئیں اور سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔

شہناز گل اس فلم کے بعد پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور تھینک یو فار کمنگ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھاتی نظر آئیں جبکہ وہ گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ شہناز گِل جلد ہی بگ باس 7 کے کھلاڑی اور اداکار کشال ٹنڈن کا ہاتھ تھامنے جارہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اسٹارز جلد ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے اور اس کی وجہ پروڈیوسر و ہدایتکارہ ایکتا کپور کی سیریز ‘بروکن بٹ بیوٹی فل’ ہے۔

ایکتا کپور ان دنوں ‘بروکن بٹ بیوٹی فل’ کے 5ویں سیزن کیلئے شہناز گِل اور کشال ٹنڈن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس خبر نے شہناز گلِ کے مداحوں کو سدہارتھ شکلا کی یاد دلا دی ہے۔اب تک ‘بروکن بٹ بیوٹی فل’ کے تین سیزن آچکے ہیں جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے لیکن تیسرے سیزن کی خاصیت اس میں آنجہانی اداکار سدہارتھ شکلا کا کاسٹ ہونا تھا کیونکہ یہ سدہارتھ شکلا کی زندگی کی آخری ویب سیریز اور کوئی بڑا پراجیکٹ تھا۔سدہارتھ شکلا کے بعد ایکتا کپور نے آنجہانی اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ سیریز کا چوتھا سیزن نہیں بنایا جائیگا اور اب اگلا سیزن پانچواں ہوگا۔

اب پانچویں سیزن میں سدھارتھ شکلا نہیں ہونگے لیکن انکی زندگی کی محبت شہناز گِل کا اس سیریز میں کاسٹ کیا جانا ‘سڈناز’ کے فینز کو خوش کرگیا ہے۔واضح رہے کہ کشال ٹنڈن بھی سدہارتھ شکلا کے قریبی دوست تھے اور انکو ہمیشہ سپورٹ بھی کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button