بھارتی اداکارہ عائشہ خان کس پاکستانی اداکار کی دیوانی؟
بھارتی اداکارہ عائشہ خان کس پاکستانی اداکار کی دیوانی ؟

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے 17ویں سیزن میں بطور وائلڈ کارڈ شرکت کرنے والی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی اداکار احد رضا میر پر مر مٹنے کا اعتراف کرلیا۔عائشہ خان بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی سابق گرل فرینڈ ہیں جو اب سوشل میڈیا پر بے حد متحرک نظر آتی ہیں اور بگ باس کے بعد متعدد گانوں میں جلوہ گر بھی ہوچکی ہیں۔عائشہ خان نے نیوز آٹ لیٹ ‘پنک ولا’ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی کھل کر تعریف کی اور اپنے پسندیدہ ڈراموں کا نام بھی لیا۔
انٹرویو کے اسپیشل سیگمنٹ ‘گرین فلیگ ریڈ فلیگ’ میں ایسے لڑکے کے حوالے سے پوچھا گیا جو پاکستانی ڈرامے دیکھتا ہو، اس پر عائشہ خان نے گرین فلیگ دکھایا اور پاکستانی ڈراموں سے اپنی بے انتہا محبت کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی ڈرامے دیکھنے بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یاد ہے کہ میں نے سب سے پہلا پاکستانی ڈراما سنو چندا دیکھا تھا، سب نے ہی اس ڈرامے سے پاکستانی ڈرامے دیکھنے شروع کیے’۔
دورانِ گفتگو انہوں نے پاکستانی ڈرامے ‘یہ دل میرا’ میں احد رضا میر اور سجل علی کے کرداروں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ‘احد رضا میر بہت ہینڈسم ہیں، انکی ایک تصویر ہے جس میں احد رضا میر کسی گھوڑے کے ساتھ کھڑے ہیں اس میں بہت حسین لگ رہے ہیں اور سجل علی کی آنکھیں بہت دلکش ہیں’۔انٹرویو کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے عائشہ خان نے ‘یہ دل میرا’ کا ٹائٹل ٹریک بھی گایاجس میں انکا ساتھ شو کی میزبان نے بھی دیا۔عائشہ خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایکتا کپور کے ٹی وی شو ‘کسوٹی زندگی کی’ میں بطور جونیئر آرٹسٹ قدم رکھا جبکہ 2020 میں ڈراما ‘بلویر ریٹرنز’ میں گرے کردار ادا کیا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں میزبان کے سوال پر عائشہ خان نے کہا تھا کہ ‘میں ضرور پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی، اگر مجھے کوئی ڈراما آفر ہوا تو ضرور کروں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کا کانٹینٹ ہی اتنا اچھا ہوتا ہے کوئی کیوں نہیں کرنا چاہے گا کام۔عائشہ خان نے اس انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اقرا عزیز بہت زیادہ پسند ہیں۔ وہ بے حد حسین ہیں ماشااللہ سے۔