ملائکہ اروڑا کے والد کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی
انیل اروڑا نے گھر کے ٹیرس سے چھلانگ لگا زندگی ختم کی' ارباز خان سابق سسر کی موت پر فوری پہنچ گئے

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑاجنہوں نے فلم دبنگ میں منی کے نام سے آئیٹم سانگ کرکے شہرت کو سمیٹا۔انکے والد انیل اروڑا نے گھر کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے اپنی زندگی اپنے ہاتھوں ختم کرتے ہوئے خود کشی کر لی ہے۔خبر رساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق انیل اروڑا نے ساتویں منزل پر تعمیر اپنے گھر کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کی۔

باندرا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم انیل اروڑا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں سب سے پہلے انیل اروڑا کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا جانا ہے۔جہاں ایک طرف ملائکہ اروڑا کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور کرائم برانچ کے لوگ موجود ہیں وہیں وہاں سب سے پہلے ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر و اداکار ارباز خان پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد طویل عرصے سے بیمار تھے لیکن خودکشی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ملائکہ اروڑا جب 11 سال کی تھیں انکے والد انیل اروڑا اور والدہ کی طلاق ہوگئی تھی۔ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے اپنے مشکل بچپن سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ میرا بچپن بہت پیارا تھا لیکن وہ ہرگز آسان نہیں تھا البتہ میں اپنے اس گزرے زمانے کو بیان کرنے کیلئے ہنگامہ خیز جیسا لفظ استعمال کرسکتی ہوں لیکن مشکل وقت آپکو بہت کچھ سکھا کر جاتا ہ