میگا ایکشن فلم’دیورا’اڑھائی ماہ سمندر میں شوٹنگ ہوئی’ٹریلر جاری
ہدایت کار کرتلا شیوا کی فلم کا پہلا حصہ 27 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گا

لاہور(شوبزڈیسک) تیلگو سپر اسٹار اداکار جونیئر این ٹی آر نے RRR جیسی بلاک بسٹر فلموں سے ہندوستان بھر میں اپنی شناخت بنائی اور اب وہ ایکشن ڈرامہ”دیورا”کے ساتھ ایک دھماکہ خیز واپسی کر رہے ہیں۔’دیورا’ دو حصوں پر مشتمل فلم ہے جس کی ہدایتکاری معروف ہدایت کار کرتلا شیوا نے کی ہے جب کہ پہلا حصہ 27 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

فلم کے دو چارٹ بسٹر گانے پہلے ہی شائقین میں بے حد مقبول ہو چکے ہیں اور اب انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ فلم کا شاندار ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے چند ہی گھنٹوں میں ریکارڈ بنانا شروع کر دیا ہے۔کرتلا شیوا نے جونیئر این ٹی آر کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے اور ان کا بڑے پیمانے پر ایکشن کا انداز مداحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔
‘دیورا’ میں این ٹی آر کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں پرکاش راج کا وائس اوور، سیف علی خان اور جھانوی کپور کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فلم کی کاسٹ کو لیکر اڑھائی ماہ تک سمندر میں شوٹنگ کی گئی ۔